اسلام آباد ( فاروق/ اقدس)بھارت، حجاب تنازع ، خواتین اور انسانی حقوق کی تنظیمیں سامنے آگئے،وزیراعلیٰ کیخلاف مذمتی بیان کشمیری خاتون راہنما التجا مفتی اور دیگر خواتین نے نتیش کمار سے معافی مانگنےاور متستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔نتیش کمار کی یہ حرکت پہلی نہیں ماضی کے واقعات بھی سامنے اگئے مہاتما گاندھی کی77ویں برسی پر اچانک ہی تالیاں بجانا شروع کر دی تھیں ،بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی جانب سے گزشتہ روز ڈاکٹرز کو اپوائنٹمنٹ لیٹرز دینے کی تقریب میں ایک مسلمان خاتون ڈاکٹر کو لیٹر دیتے ہوئے ان کے حجاب کھینچنے کی حرکت کا معاملہ جو تیزی سے وائرل ہو گیا تھا غیر معمولی طور پر بھارت میں ایک سنجیدہ تنازعہ کی شکل اختیار کر گیا ہے اور اس کی بعض بازگشت بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان اور دیگر ممالک میں بھی سنائی دے رہی ہے اس واقعے پر انسانی حقوق اور حقوق نسواں کی تنظیمیں اور متعدد ادارے مسلسل مذمتی رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی نتیش کمار کے خلاف مودی حکومت سے کاروائی کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔