• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی مقبولیت گر کر 39 فیصد تک پہنچ گئی، معیشت باعث تشویش

کراچی (نیوز ڈیسک)صدرٹرمپ کی مقبولیت گر کر 39فیصد تک پہنچ گئی، معیشت باعث تشویش، ریپبلکن ووٹرز میں معیشت پر ٹرمپ کے اقدامات پر عدم اطمینان،مہنگائی3فیصد کے قریب برقرار رہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے حالیہ سروے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت حالیہ دنوں میں تقریباً اس سال کی نچلی سطح تک گر گئی ہے، جس کا سبب ریپبلکن ووٹرز میں معیشت کے انتظام پر عدم اطمینان ہے۔ امریکی بالغوں میں سے 39فیصدنے ٹرمپ کی مجموعی کارکردگی کی منظوری دی، جو گزشتہ سروے میں 41 فیصد تھی۔معیشت کے معاملے میں ان کی مقبولیت کم ہو کر 33 فیصد رہ گئی۔

اہم خبریں سے مزید