• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا بنگلہ دیش میں سیکورٹی صورتحال پر تشویش کا اظہار، نئی دہلی میں ہائی کمشنر کی طلبی

اسلام آباد ( فاروق/اقدس )بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں متعین بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو طلب کر کے بنگلہ دیش کی سیکیورٹی کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور انہیں اگاہ کیا گیا کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت اپنی سفارتی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بنگلہ دیش میں بھارتی سفارتی مشنز کی حفاظت کو یقینی بناے اس کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ کے حکام نے اپنے بعض خدشات کا اظہار کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں آزادآنہ منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات کے انعقاد کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا سفارتی ذرائع کے مطابق ایک ایسی صورتحال میں جب بنگلہ دیش میں عوامی طاقت کے ذریعے حکومت کی تبدیلی کے بعد فروری 2026 میں پہلی بار انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے اس موقع پر بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کو طلب کر کے مفروضوں کی بنیاد پر وہاں سیکیورٹی کی صورتحال پر تشویش اور انتخابات کے بارے میں مطالبوں کی شکل میں دباؤ ڈالنے کے مترادف ہے۔
اہم خبریں سے مزید