• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چناب کے بہاؤ میں تبدیلی پر پاکستان کا اظہار تشویش، بھارت سے وضاحت طلب، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(ماریانہ بابر/فاروق اقدس) پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہےاورکہاہے کہ دریائے چناب کے بہاؤمیں تبدیلی کو انتہائی تشویش سے دیکھتے ہیں ‘پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر نے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ کر اس معاملے پر وضاحت طلب کی ہے‘پاکستان پانی کے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا‘بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش دونوں ممالک کے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے‘ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ ہمارے مؤقف کی تائید ہے ‘افغانستان کی طالبان حکومت نے جنگ بندی کی پاسداری نہیں کی ‘سرحد پار سے حملے جاری ہیں‘ جنگ بندی برقرار نہیں رہی ‘ چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈمارشل سید عاصم منیر ۜکے دورہ امریکا کا علم ہے نہ اس کا کوئی باضابطہ اعلان ہواہے‘پاکستان نے تاحال بین الاقوامی استحکام فورس میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا‘ پاکستان کو اس معاملے پر کسی مخصوص درخواست سے آگاہ نہیں کیا گیا‘سڈنی حملے سے پاکستان کو جوڑنا افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے‘واقعہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘کا کردار خارج ازامکان نہیں ‘ سینئربھارتی رہنما کی جانب سے مسلم خاتون کا زبردستی حجاب اتارنا اور عمل کا سرِ عام تمسخر اڑانا نہایت تشویشناک ہے‘یہ واقعہ بھارت میں اسلامو فوبیا اور عدم برداشت کی عکاسی کرتا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں برطانوی خبر رساں ادارے سمیت عالمی میڈیا میں آنے والی ان تمام خبروں کی تردید کر دی جن میں یہ قیاس اور دعوے کیے گئے ہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آنے والے ہفتوں میں امریکا کے سرکاری دورے پر واشنگٹن جا رہے ہیں جہاں ان کی صدرٹرمپ سے ملاقات بھی ہو گی‘طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ میں ان رپورٹس کی تردید کرتا ہوں اور ایسے کسی دورے کی تصدیق کیلئےمیرے پاس کوئی معلومات موجود نہیں تاہم ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کے بارے میں مجھے اس وقت تک کسی منصوبے کا علم نہیں ہے ‘ مسلم ممالک پر مشتمل ایک کثیر القومی فورس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے کوئی انفرادی فیصلہ نہیں کیا جائےگا۔


اہم خبریں سے مزید