• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف کا فروغ ہماری ذمہ داری ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہاہے کہ وکلا معاشرے میں انصاف کے محافظ‘ عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں، معاشرے میں انصاف کا فروغ ہماری ذمہ داری ہے ۔وہ حیدرآباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ عشائیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ‘ ہربرائی کا مقابلہ کرنا ان کا فریضہ ہے‘ وکلا معاشرے کی بدعنوانی کاشکار ہونے سے بچیں ورنہ معاشرے کا ان پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ جونیئر وکلا نہ خود غلط راستے پر چلیں اورنہ ہی اپنے کلائنٹ کو غلط مشورہ دیں ۔تقریب میں جسٹس ارشد حسین خان‘ جسٹس جواد احمد سروانہ‘ جسٹس ریاضت علی سھڑ اور جسٹس محمدحسن اکبر کے علاوہ ریٹائرڈ جسٹس غلام ربانی‘ر یٹائرڈجج عبدالرسول میمن‘ سیشن وخصوصی عدالتوں کے ججز اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ خطبہ استقبالیہ میں حیدرآبادہائی کورٹ بار کے صدر عشرت علی لوہار نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ ہائی کورٹ بار میں نادرا اور پاسپورٹ ڈیسک کے قیام کے لئے مدد کی جائے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفراحمد راجپوت نے مزید کہا کہ حیدرآباد کے سینئر وکیل حاکم علی صدیقی میرے استاد ہیں، وکالت کے دوران کبھی ان کے خلاف کیس نہیں لڑا۔وکالت کے دوران کبھی اپنے سینئر کے آگے کی نشست پر نہیں بیٹھا ۔
اہم خبریں سے مزید