اسلام آباد ( تنویر ہاشمی) رواں برس ایف بی آر نے غیر قانونی سگریٹ کیخلاف آپریشن میں 10 غیر قانونی فیکٹریاں سیل کی ، 17ارب سگریٹ سٹک کوضبط کیا ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مطابق غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کے خلاف ایف بی آر کی انفورسمنٹ کارروائیوں میں تسلسل اور مستقل بنیادوں پر جاری رکھنا انتہائی اہم ہے، غیر قانونی سگریٹ بنانے والوں نے طریقہ کارتبدیل کر لیا، اب غیر قانونی سگریٹ سازی کرنے والے عناصر سگریٹ تیاری کے لیے ملک بھر میں غیر اعلانیہ مائیکرو پروڈکشن سائٹس کو استعمال کر رہے ہیں اور غیر قانونی سگریٹ سازی کا عمل کھیتوں، رائس ملز اور حتیٰ کہ زیرِ زمین فیکٹریوں تک پھیل چکا ،پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے حکام نے بتایا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے سگریٹ انڈسٹری کی پوری سپلائی چین کو جامع انداز میں ریگولیٹ کرنا ہوگا۔