• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آصف زرداری آج 4 روزہ دورے پر عراق جائینگے

اسلام آباد(طاہر خلیل)صدر مملکت آصف علی زرداری عراق کے صدر ڈاکٹر عبد اللطیف جمال رشید کی دعوت پرآج 20 سے 24 دسمبر تک عراق کا سرکاری دورہ کرینگے۔جمعہ کو ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران صدر پاکستان عراقی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے جن میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں بشمول تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، تعمیر نو، افرادی قوت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور عوامی روابط میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید