• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کو کرشنگ سیزن، چینی کی پیداوار اور اسٹاک سے متعلق رپورٹ پیش

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو صوبائی کین کمشنر کی جانب سے 1 9 دسمبر 2025تک کرشنگ سیزن، چینی کی پیداوار، اسٹاک سے متعلق رپورٹ پیش کی ،تفصیلی رپورٹ میں اب تک چینی کی فروخت، جمعہ کے روز تک شوگر ملز کے پاس موجود فاضل اسٹاک، چینی مہنگی فروخت کرنے والوں پر عائد جرمانوں، ان کے خلاف درج مقدمات اور گرفتار کیے گئے ذخیرہ اندوزوں سے متعلق پیش رفت بھی شامل ہے،رپورٹ کے مطابق ملک میں شوگر ملز کی مجموعی تعداد 41 ہے جن میں سے 40 شوگر ملز نے کرشنگ کا آغاز کر دیا ہے جبکہ فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے گنے کی قیمت کی عدم ادائیگی پر چنار شوگر مل کو سیل کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک 97 لاکھ 36 ہزار 366 میٹرک ٹن گنا کرش کیا جا چکا ہے۔
اہم خبریں سے مزید