کراچی( افضل ندیم ڈوگر) دبئی میں شدید بارش کے بعد پاکستان اور دبئی کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے۔ جمعہ کو 30 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 120پروازوں کی آمد روانگی میں تاخیر ہوئی۔ پاکستان کے مختلف ایئرپورٹ سے دبئی شارجہ کی 30 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں یا غیر معمولی تاخیر کے بعد اپریٹ نہ ہوسکیں۔ جن میں کراچی دبئی شارجہ، فیصل آباد دبئی، لاہور دبئی، اسلام آباد دبئی، پشاور دبئی، سیالکوٹ شارجہ دبئی، کوئٹہ دبئی، ملتان دبئی، جدہ ریاض کی پروازیں شامل ہیں۔ موسمی خرابی کے باعث اسلام اباد ایئرپورٹ کی 40، کراچی کی 19، لاہور کی 31، ملتان 12، فیصل آباد 5، سیالکوٹ 4 پشاور 4 اسکردو کوئٹہ 2، 2پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔ کراچی لاہور کی 8 پروازوں میں 1 سے 5 گھنٹے، کراچی اسلام آباد کی 8 پروازوں میں 1 سے ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی۔ دبئی میں گزشتہ رات شدید بارش کے بعد دبئی اور شارجہ کا فلائٹ اپریشن رات گئے تک مکمل بحال نہیں ہو سکا۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق دبئی اور شارجہ ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمد میں کافی بہتری آچکی تھی جبکہ رات 12بجے کے بعد تک پروازوں کی روانگی میں اوسط تاخیر 70منٹ تک تھی۔