اسلام آبا ( نیو زرپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے عراق کے صدر عبداللطیف جمال راشد سے ملاقات کی،صدارتی محل آمد پر صدرِ پاکستان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات ، دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال،اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کےصدر مملکت آصف علی زرداری اور عراقی صدر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون، علاقائی صورتحال اور اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔