• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشنگ کے مہینے بھی بیرون ملک سے چینی کا درآمدی عمل جاری رہا

اسلام آبا (رانا غلام قادر ) کرشنگ کے مہینے بھی بیرون ملک سےچینی کادرآمدی عمل جاری رہا۔وفاقی حکومت نےگزشتہ ماہ نومبرمیں مزید
چھیتر ہزار سات سوباون میٹرک ٹن چینی درآمد کرلی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کےدوران مجموعی طورپر تین لاکھ آٹھ ہزارایک سوبیالیس میٹرک ٹن چینی درآمد کی ۔پاکستان کو پانچ ماہ میں بیرون ملک سے چینی منگوانےپر انچاس ارب روپےسے زائد خرچ کرنے پڑے،وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں چینی درآمد کرنےکی تفصیلات سامنے آگئیں۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق گذشتہ مہینے نومبر میں 12ارب 6کروڑ 60لاکھ روپےمالیت کی76 ہزار752میٹرک ٹن چینی درآمدکی گئی جبکہ جولائی تانومبر 2025کےدوران49ارب4کروڑ20 لاکھ روپےمالیت کی3لاکھ 8ہزار142میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید