• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس رہ گیا تو جاتی امرا بھی آدھے گھنٹے میں خالی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے سخت ریمارکس دیے ہیں کہ آپ نے عدالتی سپرمیسی(بالا دستی) کو ختم کردیا، آپ کا بس چلتا تو آئین کو بھی معطل کر دیتے،آپ کا پٹواری جعلی دستاویزات نہ بنائے تو سول عدالتوں میں اتنے کیسز دائر ہی نہ ہوں،کچھ لوگوں کی خواہش ہے تمام اختیارات انہیں دے دیئے جائیں،پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس رہ گیا تو جاتی امرا بھی آدھے گھنٹے میں خالی کرالیا جائےگا، پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر سماعت،عملدرآمد روک دیا، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آرڈیننس کے تحت دیئے گئے قبضوں کو بھی واپس کر دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا،عدالت نے تمام درخواستوں پر اعتراضات دور کر کے تین رکنی بینچ بنانے کی سفارش کر دی، عدالت نے پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس کے تحت دیئے گئے قبضوں کو بھی واپس کر دیا۔پنجاب پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس پر عملدر روکنے سے متعلق2صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جاری،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ممتاز حسین سمیت56 درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا ، حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈیسپیوٹ ریوزلیشن کمیٹی کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تمام پراپرٹیز کا درخواستیں دائر کرنے سے پہلے کا سٹیٹس بحال کرے، عدالتی احکامات تک پراپرٹی اونر شپ آرڈنینس پر کارروائی معطل رہے گی۔

اہم خبریں سے مزید