• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان کے حوالے سے امریکی سوچ میں نمایاں تبدیلی، انقلابی تبدیلیوں کا سال

اسلام آباد ( فاروق/ اقدس)معروف امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کی ایک آرٹیکل میں اہم انکشافات اور تفصیلات سامنے ائی ہیں جس میں سال 2025 کو پاک امریکہ تعلقات میں انقلابی تبدیلیوں کا سال قرار دیا گیا ہے ،پاکستان کا ناپسندیدہ ریاست سے شراکت دار ملک بن جانا اور امریکہ میں پاکستان کے بارے میں رائے کا اس قدر تیزی سے بدلنا ایک منفرد واقعہ ہے، واشنگٹن میں انڈیا فرسٹ کا دور اب ختم ہو چکا ،ہ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل ہوچکی،اس آرٹیکل کے مطابق واشنگٹن کا "انڈیا فرسٹ کا دور " ختم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنوبی ایشیا پالیسی میں پاکستان کو مرکزی حیثیت حاصل ہو گئی ہے امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز میں چھپنے والے آرٹیکل کے مطابق امریکہ کی خارجہ پالیسی میں ایک غیر متوقع موڑ سامنے آیا ہے جہاں صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاکستان کے حوالے سے سوچ میں نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے وہ پاکستان جو کچھ عرصہ قبل سفارتی طور پر تنہا سمجھا جاتا تھا وہ اب جنوبی ایشیا میں امریکی پالیسی کا ایک اہم ستون بنتا دکھائی دے رہا ہے ارٹیکل میں کہا گیا ہے کہ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا تھا کہ پاکستان کو گزشتہ ایک دہائی بلکہ 1990 کی دہائی کے بعد سنگین ترین قومی سلامتی کے بحران کا سامنا ہو سکتا ہے تا ہم 2025 کے اختتام تک صورتحال ڈرامائی طور پر تبدیل ہو گئی اور پاکستان ایک نظر انداز ملک سے امریکہ کا شراکت دار بنتا دکھائی دیا پاکستان اب صدر ٹرمپ کے جنوبی ایشیا سے متعلق ابھرتے ہوئے خارجہ پالیسی ویژن میں ایک اہم ملک کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید