• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سند ھ ہائیکورٹ، طارق جہانگیری کی جعلی ڈگری، حکم امتناع میں توسیع

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئندہ سماعت تک حکم امتناع میں توسیع کردی ہے۔ رجسٹرار جامعہ کراچی نے جواب میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ڈگری کے معاملے پر حتمی فیصلہ سنا چکی ہے، توہین عدالت کی درخواست غیر مؤثر ہوچکی ہے، خارج کی جائے، بیرسٹر صلاح الدین احمد نے کہا کہ کیس فوری نوعیت کا ہے جلدی سنا جائے، جسٹس یوسف علی سعید نے ریمارکس دیئے کہ اس بینچ کا آج آخری دن ہے، تعطیلات کے بعد روسٹر کے مطابق بینچ سماعت کریگا۔ جسٹس یوسف علی سعید کی سربراہی میں دو رکنی آئینی بینچ کے روبرو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق جامعہ کراچی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر خالد محمود عراقی اور رجسٹرار پروفیسر عمران احمد صدیقی نے عدالت میں جوابی حلف نامے جمع کروادیئے۔ رجسٹرار جامعہ کراچی نے جواب میں کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ ڈگری کے معاملے پر حتمی فیصلہ سنا چکی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے 3 اکتوبر کے فیصلے کے بعد کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی۔ جامعہ کراچی نے عدالتی احکامات کے مطابق کوئی احکامات یا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

اہم خبریں سے مزید