• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کیلئے 1018 ارب کی جامع ترقیاتی حکمت عملی کی منظوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کے لئے 1018 ارب روپے کی جامع ترقیاتی حکمتِ عملی کی منظوری دے دی، کراچی کی سڑکوں کےمنصوبوں کے لئے 194 ارب روپے مختص کئے گئے۔تعلیم کے شعبے کے لئے 340 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ترقیاتی حکمتِ عملی اور سرمایہ کاری منصوبوں پر اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شوررو، وزیر ورکس حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ، وزیراعلی کے سیکریٹری رحیم شیخ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، سیکریٹری ورکس نواز سوہو اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ترقیاتی حکمتِ عملی 2025-26 میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ انفرا اسٹرکچر پر زور دیا گیا۔ تمام نئے منصوبوں میں ڈیزاسٹر رسک کو شامل کرنے کی ہدایت کی گئی، صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے تحت 520 ارب روپے مختص کئے گئے۔سڑکوں کے انفرا اسٹرکچر کے لئے 582 ارب روپے کا منصوبہ تیار کیا گیا، کراچی کے سڑک منصوبوں کے لئے 194 ارب روپے مختص کئے گئے۔شاہراہِ بھٹو ملیر ندی پل اور انڈر پاسز کراچی منصوبوں میں شامل ہیں، وزیراعلی نے کراچی کے سڑک منصوبوں پر کام تیز کرنے اور معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبے بھی ترقیاتی حکمت عملی میں شامل ہے۔
اہم خبریں سے مزید