• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ریفائنری نے امریکا سے 40 لاکھ بیرل خام تیل خریدلیا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان جب امریکہ کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات میں توازن پیدا کرنے اور برآمدکنندگان کے لیے ٹیرف سے متعلق ریلیف کے حصول کی کوشش کر رہا ہے، ایسے میں ملک کی سب سے بڑی نجی شعبے کی آئل ریفائنری، سنر جی کو پاکستان لمیٹڈ، نے قومی معاشی ترجیحات سے ہم آہنگ ایک بڑے خام تیل درآمدی اقدام کا آغاز کیا ہے۔کمپنی کے مطابق، سنر جی کو نے امریکہ سے چار خام تیل کے کارگو خریدنےکا بندوبست کیا ہے، جن کی مجموعی مقدار 40 لاکھ بیرل اور مالیت تقریباً 300 ملین امریکی ڈالر ہے۔ ان درآمدات کو ایک ایسے نازک مرحلے پر پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارتی خسارہ کم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید