• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PIA نیلامی آج، کابینہ کمیٹی ریفرنس قیمت کی منظوری دے گی، عمل براہِ راست دکھایا جائیگا

اسلام آباد (ناصر چشتی )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی) کی نیلامی کا عمل آج شروع ہو گا، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے نیلامی کے عمل سے نکلنے کے بعد اب صرف تین بولی دہندگان مقابلے میں رہ گئے ہیں۔نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پروگرام کے مطابق نیلامی کی بولیاں صبح 10 بج کر 45 منٹ سے 11 بج کر 15 منٹ تک لگائی جائیں گی، جبکہ سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر بولیاں کھولی جائیں گی، حکومت کے فیصلے کے مطابق اس عمل کو ٹی وی نیٹ ورکس پر براہِ راست دکھایا جائے گا، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری ریفرنس قیمت کی منظوری دے گی، بولیاں ریفرنس قیمت سے زیادہ ہوئیں تو کھلی نیلامی ہوگی، اگر بولیاں ریفرنس قیمت سے کم ہوئیں تو زیادہ بولی لگانیوالے کو ترجیح دی جائیگی،باقی رہ جانے والے تین بولی دہندگان میں ایک کنسورشیم جس میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید