کراچی (نیو زڈیسک)خلیجی ممالک کو پاکستان کے معدنی وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہیے، عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ان ملکوں کو توانائی و ڈیٹا سینٹرز کیلئے اہم معدنیات کی ضرورت، ریکو ڈک دنیا کی سب سے بڑی معدنی کان ہے ، عالمی مارکیٹ میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ خلیجی ممالک پہلے ہی برازیل، زیمبیا و دیگر ممالک میں بڑی سرمایہ کاری کرچکے ، پاکستان میں بھی دلچسپی کا اظہارکیا ہے۔ اسلام آباد معدنی ترقی کیلئے جیو لاجیکل سروے اپ گریڈ ، نیشنل منرلز ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے،خلیجی ممالک کو صاف توانائی کی پیداوار اور ڈیٹا سینٹرز کے لیے اہم معدنیات تک رسائی کی ضرورت ہے اور پاکستان میں موجود وسائل، خاص طور پر بلوچستان کے ریکو ڈیک میں موجود دنیا کی سب سے بڑی غیر ترقی یافتہ تانباسونا کان، اس ضمن میں ایک قیمتی موقع فراہم کر سکتے ہیں۔