• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر کی بغداد میں مقامات مقدسہ پر حاضری، امت مسلمہ کے اتحادو سلامتی کیلئے دعائیں

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )صدر آصف علی زرداری نے بغداد میں زیاراتِ مقدسہ پر حاضری دی، صدر مملکت نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی ،صدر مملکت نے کاظمیہ مقدسہ میں امامِ موسیٰ الکاظم اور امامِ محمد التقیٰ الجوادکے روضوں پر حاضری دی ،صدر مملکت نے روضۂ کاظمیہ میں امتِ مسلمہ کے امن، اتحاد اور سلامتی کیلئے دعا ئیں کیں ، انہوں نے روضۂ کاظمیہ میں زائرین کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے،صدر مملکت نے آئمۂ اہلِ بیت کی تعلیمات کو علم، صبر، حکمت اور اخلاقی قوت کا دائمی سرچشمہ قرار دیا، انہوں نے امامِ اعظم ابو حنیفہ کے مزار پر بھی حاضری دی ، صدر نے تمام مزارات کے منتظمین اور مبلغین سے بھی ملاقاتیں کیں، ادھرصدر آصف علی زرداری کی نجف آمد پر ایئرپورٹ پر گورنرنجف يوسف ناوی نے استقبال کیا،صدرِ آصف علی زرداری اور گورنر نجف کے درمیان ایئرپورٹ پر ملاقات بھی ہوئی ، دو طرفہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ، نجف میں اپنے قیام کے دوران صدر زرداری حضرت علی اور کربلا میں حضرت امام حسین اور حضرت عباس ابن علی کے مزارات پر حاضری بھی دینگے ۔
اہم خبریں سے مزید