• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو آئے روز پانی بند، ذمہ داری واٹر کارپوریشن نے K الیکٹرک پر ڈالنا عادت بنالی

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی کوآئے روز پانی کی فراہمی بندہونے کی ذمہ داری واٹر کارپوریشن نے کے الیکٹرک پر ڈالنا عادت بنا لی جواباً کے الیکٹرک نےبھی یہی کام کرنا شروع کر دیا اور بجلی کے بریک ڈاون کی تردید کرتے ہوئے موقف اختیار کرتی ہے کہ کراچی واٹر کارپوریشن کے پمپنگ اسٹیشن میں اندرونی خرابی تھی جس کے باعث بجلی بند ہوئی دھابیجی ،گھارو،این ای کے اور حب پمپنگ اسٹیشن میں سے کسی ایک پر ہر ہفتے بجلی کے تعطل سےپانی کی پمپنگ بند ہو جاتی ہے اور اس کا خمیازہ پانی کی شدید قلت کی صورت میں شہری بھگتتے ہیں ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی جو ورلڈ بنک کے توسط سے پانی اور سیوریج کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لیکن پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کے انتظام جیسا کو ئی منصوبہ شامل نہیں ہے نہ کبھی واٹر کارپوریشن کے ذمہ داروں نے کوشش کی لہذا شہریوں کو یہ تکلیف آئندہ برسوں تک بگھتنا ہو گی کراچی واٹر کارپوریشن نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن اولڈ پمپ ہاؤس میں پیش آیا، ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اولڈ پمپ ہاؤس کی بجلی 21 دسمبر بروز اتوار صبح 5 بجے اچانک بند ہوئی اور 22 گھنٹے گزر جانے کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے فالٹ دور نہ کیا جا سکا اور بجلی کی طویل معطلی کے باعث اسکیم 33 کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہوئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے نتیجے میں شہر کو 15 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ نارتھ ایست کراچی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاون کی خبر درست نہی اولڈ پمپنگ اسٹیشن پر ہونے والا فالٹ کےڈبلیو ایس سی کی جانب سے اندرونی نوعیت کا تھا اور واٹر کارپوریشن کے اندرونی فالٹس کی درستی کے-الیکٹرک کے دائرہ اختیار میں نہیں۔ترجمان۔ کے -الیکٹرک نے مزید کہا کہ اولڈ پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید