• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل انتخابات، کامیاب ارکان کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اٹارنی جنرل پاکستان بیرسٹرمنصور عثمان اعوان نے پاکستان بار کونسل کے انتخابات 2025میں کامیاب قراردئیے جانے والے اراکین کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ،پیر کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں پر،اعظم نذیر تارڑ،احسن بھون،حفیظ الرحمن چوہدری،سلمان اکرم راجہ،شفقت محمود چوہان،محمد مقصودبٹر ،عامر سعید اعوان،طاہر نصر اللہ وڑائچ،پیر مسعود چشتی،سید قلب حسن اورثاقب اکرم گوندل،سندھ کی 6نشستوں پرمنیر احمد ملک،فاروق ایچ نائیک،صلاح الدین احمد،محمد سلیم منگریو،عبید اللہ ملانو،اورعابد ایس زبیری،، صوبہ خیبر پختونخوا کی چار نشستوں پر نوید اختر،عبدالستار خان،رحمان اللہ اورقاضی محمدارشد،بلوچستان کی اکلوتی نشست پر منیر احمد خان کاکڑ جبکہ اسلام اباد کی بھی اکلوتی نشست پر راجہ رضوان عباسی کو کامیاب قراردیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید