• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سبسڈیز اور ٹیرف عالمی تجارتی قوانین سے متصادم، چین کا الزام

جنیوا ( اے ایف پی) چین نےسولر اور آئی ٹی مصنوعات پر تجارتی اقدامات چیلنج کرتے ہوئے بھارت کیخلاف ڈبلیو ٹی او میں شکایت درج کرا ئی ہے اور الزام عائد کیا ہے کہ انڈین سبسڈیز اور ٹیرف عالمی تجارتی قوانین سے متصادم ہیں۔ چین نے بھارت کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم میں باضابطہ شکایت دائر کرتے ہوئے سولر سیلز اور ماڈیولز کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی مصنوعات پر عائد بھارتی اقدامات کو عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، جس پر ڈبلیو ٹی او نے تصدیق کی ہے کہ بیجنگ نے بھارت کے ساتھ تنازع مشاورت شروع کرنے کی درخواست دی ہے۔

اہم خبریں سے مزید