• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ آئین پاکستان وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش پر آمادہ

اسلام آباد (ممتاز علوی) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے وزیراعظم کی مذاکراتی کی پیشکش پر آمادگی ظاہر کر دی،اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے نکالنے کیلئے نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شفاف انتخابات، متفقہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی، پارلیمان کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ بدھ کے روز اتحاد کے سربراہ اور سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وائس چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس، سیکرٹری جنرل ساجد ترین (بی این پی مینگل)، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی نے شرکت کی۔ اجلاس میں 8فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ سیاہ اور ہڑتال کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال اور وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی دعوت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اصولی اتفاق کیا گیا کہ ملک کو مایوسی، بدانتظامی اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال سے نکالنے کیلئے ایک نیا چارٹر ناگزیر ہے۔

اہم خبریں سے مزید