• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2.7 فیصد ترقی مثبت مگر ناکافی، پاکستان اہم معاشی موڑ پر پہنچ چکا، وزیر خزانہ

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں2.7فیصد معاشی نمو مثبت ضرور ہے مگر تیزی سے بڑھتی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے‘پاکستان اہم معاشی موڑ پر پہنچ چکا ہے‘ملکی معیشت پائیداراورطویل مدتی ترقی کی پوزیشن پر آرہی ہے‘پاکستان کے مستقبل کا دارومدار صرف مالی اشاریوں پر نہیں بلکہ آبادی میں تیز رفتار اضافے، موسمیاتی تبدیلی، بچوں میں غذائی قلت، تعلیمی پسماندگی اور بچیوں کی تعلیم میں شمولیت جیسے بنیادی مسائل کے حل پر ہے ۔یہ خیالات انہوں نے (ایک جامع انٹرویو میں ظاہر کیے جو چند ہفتے قبل لیا گیا تھا اور اب معروف بین الاقوامی اخبار یو ایس اے ٹوڈے میں شائع ہونے والی 16صفحات پر مشتمل خصوصی اشاعت "پاکستان سپیشل رپورٹ" میں شائع ہوا ہے)۔انہوں نے کہا کہ برسوں بعد پہلی بار پاکستان نے پرائمری بجٹ سرپلس اور کرنٹ اکانٹ سرپلس حاصل کیا ہے جو مسلسل خساروں کے چکر سے نکلنے کی واضح علامت ہے، ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ اس بہتری کا اہم سبب بنا جبکہ مہنگائی 38 فیصد کی بلند ترین سطح سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آ گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید