• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت خارجہ کی سال 2025 کی مجموعی کارکردگی، اسحاق ڈار آج میڈیا کو خصوصی بریفنگ دیں گے

اسلام آباد (فاروق اقدس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج میڈیا کے نمائندوں کو خصوصی بریفنگ دیں گے رواں سال کی اس آخری بریفنگ میں وزارت خارجہ کی مجموعی کارکردگی کے علاوہ خارجی محاذ عالمی سطح پر اور اقوام متحدہ سمیت دیگر بین الاقوامی اداروں میں پاکستان کی کامیابیوں اور سفارتی فتوحات کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز ،فیلڈ مارشل عاصم منیر کے غیر ملکی دوروں اور ان کے قومی ملکی اور سفارتی ثمرات جبکہ اہم شخصیات کے پاکستان کے دوروں کے درمیان ہونے والے معاہدوں اور بالخصوص امریکہ سمیت چین روس اور دیگر دوست ممالک کے دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کر یں گے۔
اہم خبریں سے مزید