کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں تیمور احمد اور شہنشاہ شامل ہیں۔حکام کے مطابق ملزم تیمور احمد سابق اسسٹنٹ جبکہ شہنشاہ سینئر اسسٹنٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان پشاور تعینات رہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیمور احمد سابق صوبائی الیکشن کمشنر کے صاحبزادہ ہے ۔ملزم نے مبینہ طور پر اپنے والد کے اثر و رسوخ کے ذریعے اپنی تقرری غیر قانونی طور پر حاصل کی۔ملزم کے بھرتی کے ریکارڈ میں جعل سازی اور ہیرا پھیری کے الزامات بھی ہیں جبکہ ملزم شہنشاہ نے اپنے بیٹے کی بطور اسسٹنٹ غیر قانونی بھرتی میں سہولت کاری کی۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔