• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پاکستان کا یوم پیدائش، مزار قائد کے اطراف گٹر ابلتے رہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر کراچی واٹر کارپوریشن کی ناقص کارکردگی، مزارِ قائد کے اطراف سڑک پر سیوریج اوورفلو کرتا رہا وزیراعلیٰ سندھ کا اظہار ناراضی اور سخت نوٹس ،غفلت برتنے پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے 2 افسران معطل کر دیا گیا سیکرٹری محکمہ بلدیات سندھ محمد رفیق قریشی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مر اد علی شاہ 25دسمبر کو جب مزار قائد کے قریب سے گزر رہے تھے تو انہوں سڑک پر سیوریج بہنے کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کی جس پرایگزیکٹو انجینئر سیوریج جناح ٹاؤ ن علی احمد اور سب انجینئر جناح ٹاؤن قمر کو معطل کر نے کے بعد انہیں روزانہ ایم ڈی سیکرٹریٹ حاضری کی ہدایت کی گئی ہے واضح رہے وزیر اعلی سمیت گورنر سندھ ،وزرا،میئر کراچی اور دیگراعلی حکام ہرسال یوم پیدائش کے موقعمزار قائد پر حاضری دیتے ہیں جبکہ عام شہری بھی اس روز بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے آتے ہیں لیکن اس کے باوجود واٹر کارپوریشن نے عدم دلچسپی کا مظاہرہ اور اس اہم دن کو نظر انداز کیا ذرائع نے بتایاکہ واٹر کارپوریشن کےبعض دیگر اعلیٰ حکام کے خلاف بھی کارروائی کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید