• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایک بار پھر مغربی ایشیا کا قابلِ اعتماد شراکت دار بن گیا

کراچی(رفیق مانگٹ)پاکستان ایک بار پھر مغربی ایشیا کا قابلِ اعتماد شراکت دار بن گیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بدلتی عالمی اور علاقائی جیو پولیٹیکل صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کو ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ امریکہ، مغربی ایشیا اور خلیجی ممالک کے ساتھ بڑھتے روابط، سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ، غزہ جنگ کے تناظر میں عرب دنیا کی نئی سیکیورٹی سوچ اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی عسکری اہمیت نے خطے کی طاقت کے توازن کو نئی سمت دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل منیر کو غیر معمولی اہمیت دینا، پاکستان کی جانب سے انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنا اور عرب دنیا کی سکیورٹی ضروریات میں پاکستان کے کردار نے اسلام آباد کو ایک بار پھر فیصلہ کن مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔ تاہم اس تمام پیش رفت کے باوجود، پاکستان کو درپیش اندرونی معاشی و سیاسی چیلنجز بدستور اپنی جگہ موجود ہیں،دی ہندو میں بھارتی تھنک ٹینک کے ڈپٹی ڈائریکٹر کبیر تنجا کے تفصیلی مضمون میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بدلتی عالمی جیوپولیٹیکل صورتحال سے مؤثر فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک بار پھر خود کو عالمی سطح پر ایک اہم اور بااثر ریاست کے طور پر منوایا ہے۔ امریکہ، مغربی ایشیا اور خلیجی ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط نے پاکستان کو خطے میں ایک کلیدی سیکیورٹی شراکت دار بنا دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو میرا پسندیدہ فیلڈ مارشل کہنا پاکستان کی عسکری قیادت پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی جانب سے صدر ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنا، خطے میں امن کے لیے پاکستان کے فعال کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید