• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 3 بینچز تشکیل

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے مقدمات کی سماعت کیلئے 3 بینچز تشکیل دیدیے گئے ،جبکہ چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد پر مشتمل وفاقی آئینی عدالت کا بینچ بھی مقدمات کی سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت نے29دسمبر سےآئندہ عدالتی ہفتہ کے دوران مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹیں جاری کردیں۔ سپریم کورٹ کی اسلام آباد پرنسپل سیٹ پرجسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بنچ سماعت کیلئے تشکیل دیا گیا ۔ سپریم کورٹ کے جسٹس عرفان سادات خان کی سربراہی میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان اورجسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل تین رکنی بنچ کراچی ، جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ لاہور جبکہ جسٹس مسرت ہلالی کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد پر مشتمل بنچ یکم اور 2جنوری کو پشاور میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید