• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی رہنماؤں کو مذاکرات کرنے چاہئیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر رہنما تحریک تحفظ آئین پاکستان مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو مذاکرات کرنے چاہئیں، مذاکرات یا مزاحمت کے اختیارات محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کے پاس ہیں۔وہ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں گفتگو کررہے تھے۔ میزبان شہزاد اقبال نے اپنے تجزیئے میں کہا کہ ممکنہ مذاکرات کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا؟۔ شہزاد اقبال نے کہا کہ نئے قانون سے کئی لوگ مستفید ہوئے ہیں البتہ اس سے متاثر ہونے والے افراد بھی موجود ہیں ہم نے اس معاملے پر بات کرنے کے لئے عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزیر ملک سہیب احمدکو بھی دعوت دی مگر ان دونوں کی جانب سے جواب نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق سنیئر رہنما تحریک تحفظ آئین پاکستان مصطفی نواز کھوکھر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے سیاسی رہنماؤں کو مذاکرات کرنے چاہئیں ملک کو درپیش تمام مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں۔ 1973 کے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم ایک ہائسٹ آفیس ہے ان کی طرف سے جب بات سامنے آئی تو یقینا اس میں کوئی سنجیدہ پہلو ضرور ہوگا۔بلاول بھٹو نے بھی کل یہی بات کی کہ مفاہمت ہونی چاہئے میڈیا میں بھی پچھلے دو سے تین سالوں میں جو بھی ٹاک شوز ہوئے ہیں ان کا اختتام اسی پر ہوا ہے کہ سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر حل نکالنا چاہئے۔ اس بات پر پورے ملک میں اتفاق رائے ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک اور معیشت کو نقصان ہورہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید