• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس کنٹریکٹ پر دینگے، مشیر نجکاری محمد علی

اسلام آباد ( ناصر چشتی )وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے بتایا کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے ایئرپورٹس کنٹریکٹ پر دیں گے اور ان کو لانگ ٹرم رعایت دیں گے، انہیں بیچا نہیں جائےگا جبکہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد 25 مختلف اداروں کی بھی نجکاری کی جائے گی۔محمد علی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جن اداروں کی اب نجکاری کی جا رہی ہے ان میں سٹیٹ لائف انشورنس کمپنی، زرعی ترقیاتی بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور نو ڈسکوز شامل ہیں۔ پی آئی اے کے بعد یہ ڈسکوز ہماری توجہ کا مرکز ہین ان کی الگ الگ بولی لگائی جائے گی اور اگلے سال کے وسط تک تین کمپنیوں کی نجکاری مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔مشیر برائے نجکاری اور چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی نے بتایا کہ’کابینہ سے منظوری کے بعد پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل، سینڈل میٹل اور این آئی سی ایل کی بھی نجکاری کی جائے گی ، وزاتوں کی تعداد میں کمی یا انہیں ضم کرنے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ کچھ ادارے توپہلے ہی بند ہو چکے ہیں اور باقی پر کا بینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی میں کام ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید