• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے میں پلک جھپکتے امن ختم‘ ہمیں تیار رہنا چاہئے‘ بلاول بھٹو

لاڑکانہ( بیورو رپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے خطے میں پلک جھپکتے امن ختم ہوجاتا ہے اس لئے ہمیں صحت کے شعبے میں مکمل تیار رہنا چاہئے‘ہماری خواہش ہے کہ سندھ کے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی قائم ہو‘18ویں ترمیم کے بعد سندھ میں صحت کے شعبے کو ترقی دینے کے لئے خصوصی اقدامات کا آغاز کیا گیا اور آج یہ شعبہ سندھ بھر میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے‘وہ پیر کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ کے ساتویںکانووکیشن میں طلبا اور طالبات سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ہمارا مقابلہ کسی صوبے سے نہیں بلکہ دنیا سے ہے۔
اہم خبریں سے مزید