ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کینٹ ،مظفر آباد اور نیوملتان کے علاقے موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان عمران انجم ، ذیشان اور حذیفہ سے جھپٹا مارکر موبائلزفونز چھین کر فرار ہوگئے جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے ابراہیم خان کی نقدی و مرغے وغیرہ کاشف علی کی موٹرسائیکل بی زیڈ کے علاقے یاسمین اسلم کی ایل سی ڈی صدر کے علاقے ثاقب رضوان کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے نعمان علی کا ٹرانسفارمر نیوملتان کے علاقے آصف شاہ رکن عالم کے علاقے شعیب اقبال ،محمد آصف کے موبائلزفونز تنویر انور کی نقدی و سونا دہلی گیٹ کے علاقے آفاق فیاض دولت گیٹ کے علاقے شہباز خان ،کامران کے موبائلزفونز و اے سی آوٹرلوہاری گیٹ کے علاقے حیدر خان حرم گیٹ کے علاقے کاشف کے موبائلزفونز مخدوم رشید کے علاقے اکرم کے مویشی آصف کی بکری بستی ملوک کے علاقے عمیر شہزاد سٹی و صدر جلالپور کے علاقے ملک شریف ،منیر کے موبائلزفونز ،سوٹ و بیٹری کینٹ کے علاقے نوت فاطمہ ،صفیہ علی چہلیک کے علاقے عمران کے موبائلزفونز و کاٹن ادویات عقیل کی موٹرسائیکل اور ممتاز آباد کے علاقے ناصر کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔