• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائی،بھاری جرمانے ، ناقص اشیاء تلف

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں،فوڈ سیفٹی ٹیموں نےملک شاپس، فوڈ پروڈکشن یونٹس، کریانہ اینڈ ڈرنک کارنرز کی انسپکشن کی، خلاف ورزیوں پر ملک شاپ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج، 5 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد، 100 کلو مضر صحت خوراک، 350 ساشے گٹکا تلف کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق سیوڑہ چوک، بستی کھار سوئی گیس روڈ، بستی سمرانا، چکی لوہاراں والی اور نشیمن کالونی اور علی والا میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو چیک کیا گیا،اس دوران دودھ میں غیر معیاری اجزاء کی ملاوٹ ثابت ہونے پر ملک شاپ مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اسی طرح خوراک کی تیاری میں کیمیکلز اور کھلے رنگ کے استعمال پر پروڈکشن یونٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ، ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر 2 فوڈ پوائنٹس کو 42 ہزار روپے اور فنگس زدہ اور ملاوٹی خوراک برآمد ہونے پر اچار اینڈ مربہ یونٹ کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔
ملتان سے مزید