• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے ارب پتی صدر ٹرمپ کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام

کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت کے ارب پتی صدرٹرمپ کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے، واشنگٹن میں مکیش امبانی اورگوتم اڈانی کی کوششیں نامراد ،بھارتی کاروباری طبقہ حالات کا سامنا کرنے پر مجبور، مودی ٹرمپ تعلقات سے توقعات پوری نہ ہو سکیں،امریکی ٹیرف، ویزا پابندیوں نے مفادات متاثر کیے۔فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے ارب پتی جیسے مکیش امبانی اور گوتم اڈانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی توجہ حاصل کرنے اور تعلقات مضبوط کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں، مگر وہ زیادہ تر ناکام رہے۔ ٹرمپ کی پالیسیوں، امریکی ٹیرف، ویزا پابندیوں اور فارن کرپٹ ایکٹ کے قانونی معاملات نے بھارتی کاروباری مفادات کو نقصان پہنچایا، جبکہ مودی ٹرمپ قریبی تعلقات سے فائدہ اٹھانے کی توقعات بھی پوری نہ ہو سکیں۔
اہم خبریں سے مزید