• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز، وعدہ پورا کردیا، شرجیل میمن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے لئے 65 سال بعد ایک بار پھر ڈبل ڈیکر بسوں کا آغاز کر کے وعدہ پورا کردیا، حکومت کی کوشش ہے نئے سال میں ٹرانسپورٹ کی زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں۔ سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن اور وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بدھ کو یہاں ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کیا۔تقریب میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد، سندھ حکومت کے ترجمان مصطفیٰ عبداللہ بلوچ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، کمشنر کراچی حسن نقوی، منیجنگ ڈائریکٹر( ایم ڈی) سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی( ایس ایم ٹی اے) کنول نظام بھٹو، پیپلز بس سروس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) صہیب شفیق، آپریشنل منیجر عبدالشکور اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

اہم خبریں سے مزید