• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی شرح خواندگی بڑھ کر 63 فیصد ہوگئی

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی ) پاکستان کی شرح خواندگی بڑھ کر 63فیصد ہو گئی ،انٹرنیٹ تک رسائی 70فیصد، شیر خوار بچوں کی اموات کی شرح میں نمایاں کمی آئی ۔ پاکستان کی شرح خواندگی 60فیصد سے بڑھ کر 63فیصد ہو گئی ، پنجاب 68فیصد کیساتھ سرفہرست اور بلوچستان 49فیصد کے ساتھ سب سے کم شرح خواندگی ہے، ملک میں گھریلو سطح پر انٹرنیٹ تک رسائی 34فیصد سے بڑھ کر 70فیصد ہو گئی جبکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کا تناسب 17 فیصد سے بڑھ کر 57 فیصد ہو گیا ،گھروں میں موبائل یا سمارٹ فون کی سہولت 96 فیصد تک پہنچ گئی ، نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح 41 فی ہزار سے کم ہو کر 35 فی ہزار ہو گئی اور شیر خوار بچوں کی اموات کی شرح 60 سے کم ہو کر 47 فی ہزار ہو گئی ،پاکستان بیورو آف شماریات نے گھریلو مربوط اقتصادی سروے جاری کر دیا ،سروے رپورٹ کے مطابق قومی سطح پر اخراجات کا بڑا حصہ خوراک پر37 فیصداور رہائش و ایندھن پر 26فیصد خرچ ہو رہا ہے، رپورٹ کے مطابق سکول سے باہر بچوں کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد رہ گئی، مکمل حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج 68 فیصد سے بڑھ کر 73 فیصد ہو گئی اور صاف ایندھن کا ستعمال بڑھ کر 38 فیصد تک پہنچ گیا ، ملک میں مانع حمل ادویات اور اشیاء کے استعمال 34فیصد سے بڑھ کر 38فیصد ہو گیا ۔

اہم خبریں سے مزید