• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی کے علاقے میں کچرا کنڈی سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی کے علاقے میں کچرا کنڈی سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کی حدود الیون جی عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب کچرا کنڈی سے چادر میں لپٹی ہوئی خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون کی عمر 25 سے 35 برس کے درمیان ہے تاہم فوری طور پر مقتولہ کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔پولیس نے بتایا کہ بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ مقتولہ کو کسی اور مقام پر کسی تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کیا گیا ہے اور اس کی لاش چادر میں لپیٹ کر مذکورہ مقام پر پھینکی گئی ہے۔ پولیس بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے مقتولہ کی شناخت کی کوشش کر رہی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید