کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب، جعلی خطوط کے ذریعے سی پیک کیخلاف افواہیں، پاکستان سے جے شنکر کو کھلے خط کے نام پر من گھڑت بیانیے کو بلوچ عوام کی آواز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے مبینہ کھلے خطوط اور من گھڑت بیانیے گھڑ رہا ہے، جنہیں بلوچ عوام کی آواز بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق ایسے جعلی خطوط اور دعوے نہ صرف حقائق کے منافی ہیں بلکہ خطے میں بداعتمادی پیدا کرنے پاک چین شراکت داری کو متنازع بنانے اور بلوچستان کے نام پر سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی ایک منظم کوشش کا حصہ ہیں، جبکہ زمینی حقائق اس پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہیں۔