دبئی(نمائندہ خصوصی)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نئی صورتحال پربورڈ میٹنگ فوری طور پر بلانا ممکن نہیں ہے لیکن فوری طور پر مشاورت کر رہے ہیں۔آئی سی سی سے بھی بات کریں گے بنگلہ دیش اپنے کھلاڑیوںکی بھارت میں سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا بھارت میں ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے بنگلہ دیش کے میچز منتقل کرانے کی تجویز دی جاسکتی ہے۔ بی سی بی صدر امین الاسلام کے مطابق مشاورت کا مقصد صورتحال کا جائزہ لینا ہے اولین ترجیح کرکٹرز کی سلامتی اورسیکورٹی ہے ۔ مشاورت سے اصل حقائق سامنے آئیں گے متعلقہ حکومتی شعبوں سے بھی مشاورت کر رہے ہیں ،جس کے بعدآئی سی سی سے بات کی جائے گی۔