• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ ضرور جیتا، ٹرافی شاید بھارت کو نہ مل سکے، بھارتی صحافیوں کی مایوسی

دبئی(نمائندہ خصوصی)دبئی میں موجود بھارتی صحافیوں کو یقین ہے کہ بھارت نے ایشیا کپ ضرور جیتا ہے لیکن ٹورنامنٹ کی ٹرافی بھارت کوشاید نہ مل سکے۔بھارتی ٹرافی نہ ملنے سے مایوس ہیں اور کہتے ہیں کہ بھارت میں ہرکسی کو ملال ہے کہ ٹیم ٹرافی کے بغیر پہنچ گئی۔محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈٹے ہوئے ہیں جبکہ بھارتی بورڈ ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ایشین کرکٹ کونسل نے ٹرافی کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے ۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران محسن نقوی سے سوال پوچھا گیا کہ ایشیا کپ کی ٹرافی کہاں ہے؟صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جہاں بھی ہے، محفوظ ہے۔بھارت نے ایشیا کپ 2025ء جیتنے کے باوجود اختتامی تقریب میں صدر اے سی سی محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔بھارتی ٹیم کی جانب سے اے سی سی صدر کے ہاتھوں ٹرافی لینے کے بائیکاٹ نے ایک معمول کی تقریب کو سیاسی رنگ دے دیا، جس کے باعث اسٹیج پر ٹرافی پیش ہی نہ کی جا سکی تھی۔ ایشیا کپ کےبعد سے اب تک محسن نقوی کا یہی موقف رہا ہے کہ جب بھی بھارتی ٹیم ایشیا کپ کی ٹرافی قبول کرنے پر آمادہ ہو وہ اسے خود بھارتی ٹیم کو ایک باوقار تقریب میں باضابطہ طور پر پیش کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید