• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینز ویلا پر حملہ رجیم چینج کی کوشش ہے، حسین حقانی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا ہے کہ وینزویلا پر حملہ رجیم چینج ہی کی کوشش ہے۔ ماہر معیشت محمد سہیل نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا بتدریج گروتھ کرنا لانگ ٹرم کے لئے زیادہ بہتر ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی سید اسد رضا نے کہا کہ لاشیں ملنےکے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کر رہے تھے ۔تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نےکہا کہ امریکہ نے وینز ویلا میں رجیم چینج آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور وینز ویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کیا گیا اور اب ان کے خلاف امریکہ میں مقدمہ چلانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے دنیا کے مختلف ممالک اس حملے کے قانونی جواز پر آواز اٹھا رہے ہیں۔ سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا کہ یہ حملہ رجیم چینج ہی کی کوشش ہے ماضی میں پانامہ کے صدر کو اسی طرح اغوا کیا گیا تھا اس پر یہی کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کے سامنے امریکہ نے کچھ شکایتیں پیش کی تھیں اس بار وہ زحمت بھی نہیں کی گئی۔ ٹرمپ یہ چاہ رہے ہیں کہ امریکہ اپنی سرزمین سے دور فوجی کارروائیوں سے رک جائے لیکن خطے میں اتنی فوجی طاقت برقرار رکھے کہ ہر ملک اور حکومت امریکی احکام کی تابع رہے یہ اُسی سلسلے کی کڑی ہے۔

اہم خبریں سے مزید