• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہم‘ کا اعلان کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کی نا قص صورت حال اور عوامی مسائل پر ایم کیو ایم پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہمُ کا اعلان کردیا،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی بقاء اور سلامتی کراچی سے وابستہ ہے، اگر پاکستان کو بچانا ہے تو پہلے کراچی کو بچانا ہوگا اور اس شہر کو وہی فعال کردار دینا ہوگا جو ماضی میں اس کی پہچان تھا،اس موقع پر سنیئر رہنما حیدر عباس رضوی، سید امین الحق اور دیگر رہنما شریک تھے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کے باوجود یہ شہر 65 فیصد سے زائد وفاقی محصولات اور 95 فیصد صوبائی ریونیو میں حصہ ڈالتا ہے جبکہ ملکی ایکسپورٹس کا 50 فیصد یہ شہر دے رہا ہے، لہٰذا شہر کے بنیادی حقوق کے لئے آج سے ہم باقاعدہ طور پر "کراچی بچاؤ مہم" کا آغاز کر رہے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سال 2025 میں 10 مئی کا دن ہماری تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جب ہم نے دشمنوں کے خلاف معرکہ حق میں کامیابی حاصل کی اور اس کا کریڈٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر، حکومتِ پاکستان اور عوام کے سر جاتا ہے جن کی بدولت آج ہم دنیا میں سر اٹھا کر چل رہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید