• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا، نوبل انعام یافتہ ماریا کوریناماچادو کو امریکی حمایت حاصل، نئی لیڈر بن سکتی ہیں

کراچی (نیوز ڈیسک) وینزویلا،نوبل انعام یافتہ ماریا کوریناماچادو کو امریکی حمایت حاصل، نئی لیڈر بن سکتی ہیں، مادورو کی گرفتاری، وینزویلا میں نئی سیاسی لہر، نوبل انعام یافتہ ماریا کوریناماچادو نے گرفتاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا میں آزادی کا وقت آگیا، اپوزیشن لیڈر کاعوام کی خودمختاری اور ملک کی تعمیر نو کا عزم، عالمی رہنماؤں سے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے حزب اختلاف کے جیتنے والے امیدوار ایڈمندو گونز الیزریا کو فوری صدر مقرر کرنیکا مطالبہ بھی کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد نوبل انعام یافتہ اپوزیشن لیڈر ماریا کورینا ماچادو نے اسے "آزادی کا لمحہ" قرار دیا اور ملک میں جمہوری تبدیلی کی حمایت کی۔ انہوں نے اپوزیشن کے جیتنے والے امیدوار ایڈمندو گونز الیزریا کو فوری صدر مقرر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اہم خبریں سے مزید