• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی کی شادی، سیاسی اجتماع کی حیثیت اختیار کر گئی

لاہور(پرویز بشیر سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء خواجہ سعد رفیق کی صاحبزادی رامیشا رفیق کی شادی محمد سعد ملک سے انجام پاگئی شادی کی تقریب ملک بھر سے آئے سیاسی قائدین کی موجودگی کے باعث سیاسی اجتماع کی حیثیت اختیار کر گئی شرکاء موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے رہے شادی کی تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراء، سیاست دانوں، بیوروکریسی، صحافیوں اور شوبز سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نےوفاقی دارالحکومت، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سےشرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اہم خبریں سے مزید