کراچی(این این آئی) یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کے بعد کم آمدنی والے طبقے کے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کی بلند شرح نے ضروری اشیا کو غریب طبقے کیلئے ناقابل خرید بنا دیا ہے۔ایسے میں کم آمدنی والا طبقہ حکومتی ریلیف کامنتظر ہے۔تفصیلات کےمطابق یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش اور اوراوپن مارکیٹ میں مہنگائی سےکم آمدنی والے طبقے کے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں،آئل وگھی کی قیمتیں 590 سے بڑھ کر 600 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔