• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ، تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال بارے آئی جی سے رپورٹ طلب

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں منشیات کے مبینہ استعمال کی روک تھام سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد سے آئندہ سماعت پر عدالتی حکم نامہ پر عملدرآمدکے حوالہ سے مفصل رپورٹ طلب کرلی ہے ،،عدالت نے الیکٹرانک میڈیا پر آگاہی مہم کے لیے پیمرا حکام کو ایک ذمہ دار افسر مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے جونئی جامع رپورٹ کے ساتھ آئندہ سماعت پرذاتی طور پر عدالت پیش ہو ،جسٹس راجہ انعام امین منہاس پر مشتمل سنگل بنچ نے مقدمہ کی سماعت کا2 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید