کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر سید وقار مہدی نے ایم کیو ایم رہنمائوں کی پریس کانفر نس پر کہا ہے کہ ایم کیو ایم کراچی بچائو تحریک شروع کرنے کے بجائے اپنی پارٹی بچاؤ تحریک شروع کرے،ایم کیو ایم کس منہ سے کراچی کی بات کرتی ہے۔وقار مہدی ایم کیو ایم نے کراچی اور کراچی کے اداروں کو جس طرح برباد کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ایم کیو ایم اب نیا ڈرامہ کراچی بچاؤ کے نام سے شروع کررہی ہے، شہر کراچی کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنارہے ہیں ، جس کو ایم کیو ایم نے اندھیروں میں دھکیلا تھا ، ایم کیو ایم کو کراچی کی عوام تو مسترد کرچکی اب انکے کارکنان بھی مسترد کررہے ہیں۔