کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کا پیسہ کراچی پر ہی لگایا جا رہا ہے،حقائق کے منافی، نفرت پر مبنی بیانات اور سوشل میڈیا کے سستے نعروں سے تاریخ نہیں بدلی جا سکتی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل سے پیپلز پارٹی نہ کبھی غافل رہی ہے اور نہ آج ہے، پانی، سیوریج، سڑکیں اور انفرااسٹرکچر وہ مسائل ہیں جنہیں سابقہ نام نہاد شہری حکومتوں کی دہائیوں کی غفلت نے جنم دیا۔