کراچی (اسٹاف رپورٹر)باہمت خاتون کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو نے فحش حرکات میں ملوث اوباش شخص کو کیفر کردار تک پہنچا دیا ۔ ویڈیو ایک خاتون نے کراچی یونیورسٹی کے سامنے اپنے موبائل فون سے یکم جنوری کو بنائی تھی جس میں گاڑی کے اندر موجود شخص فحش حرکات کرتے ہوئے دکھائی دیا تھا جبکہ ویڈیو میں خاتون کی جانب سے اوباش شخص کو فوری گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔ مبینہ ٹاؤن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محی الدین علی ولد مختار احمد کے نام سے کی گئی جو گلستان جوہر بلاک 3 کا رہائشی بتایا جاتاہے۔پولیس نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔دوسری جانب ملزم کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ اپنے کیے گئے عمل پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتے ہوئے دکھائی دیا ۔